Over 10 years we help companies reach their financial and branding goals. Maxbizz is a values-driven consulting agency dedicated.

Gallery

Contact

+1-800-456-478-23

411 University St, Seattle

maxbizz@mail.com

ابھی عطیہ کیجیے

عطیات ، صدقات اور زکوۃ کے ذریعے

meezan-bank

میزان بنک

99240105875951

hbl

ایچ بی ایل

50267900146103

jazz-cash

جاز کیش

03000630587

easy-paisa

ایزی پیسہ

03000630587

رقم جمع کروانے کے بعد وٹس ایپ 03000630587 پر اطلاع کر کے تصدیق ضرور کیجیے اور رقم کی مد ضرور بتائیے
تعارف

پس منظر

گھر کا نام آتے ہی ہمارے ذہنوں میں ایسا خاندانی ماحول آتا ہے ،جس کی بنیاد گھر کے بزرگ ہوتے ہیں، جہاں میاں بیوی مل کر ایک باغچہ سجاتے ہیں، جہاں بچوں کی چہکاریں ہوتی ہیں، جہاں خوشی اور غم سانجھے ہوتے ہیں، مگر افسوس آج خاندانی نظام بہت پیچھے رہ گیا ہے اور گھر بننے کی بجائے ٹوٹتے بکھرتے نظر آرہے ہیں ،جس کا سب سے زیادہ نقصان معصوم بچوں کو ہوتا ہے ۔
کسی خاتون کو خدانخواستہ طلاق ہو جائے تو اسے معاشرے میں جس نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس کے لیے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ، بیوہ خواتین کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے ۔ بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کو اپنےبچوں کی تعلیم بلکہ اس سے بھی بڑھ کر دو وقت کی روٹی کے لیے بھی لڑنا پڑتا ہے اور اپنی عزت و غیرت کے لیے بھی ۔

:ہماری ذمے داری

ان حالات میں کیا ہماری کوئی ذمے داری نہیں ، اگر ہے تو ہم اس میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں ، کچھ مخلص اور ہم خیال احباب نے مشاورت سے یہ طےکیا ہے کہ ہم نشیں فاؤنڈیشن کے نام سے ایک پلیٹ فارم بنایا جائے جو خاندانی نظام اور رشتوں کی مضبوطی کو مشن اور تحریک بنائے ۔

ذمے داران اور ذمے داری

نگران شعبہ ازدواجیات
محترمہ سیدہ ناجیہ شعیب
معاون کوآرڈی نیٹر
عمارہ فہیم
کوآرڈی نیٹر
محترمہ زیبنب رحیم
سرپرست اعلی
جناب حکیم شمیم احمد
تربیت للبنات
محترمہ حفصہ فیصل
تربیت للاطفال
محترمہ ام عبد اللہ
نگران اعلی تربیت اولاد
جناب قاری محمد متین
خواتین کے لیے قانونی مشاورت
محترمہ انیلہ افضال
شعبہ کفالت
محترمہ عالیہ
انچارج شعبہ ہنر مندی
میمونہ سجاد
انچارج نشریات
محترمہ ام التراب
ایڈیٹر ہم نشیں ڈاٹ کام
محترمہ ام محمد سلمان

اغراض ومقاصد

گھریلو اور ازدواجی ناچاقیوں کو حل کرنا

زوجین کے تعلقات میں باہمی یگانگت اور اتفاق و اتحاد پیدا کرنا

نوجوانوں کو گھر بسانے اور خاندانی نظام کی مضبوطی کی تربیت دینا

بچوں کی تعلیم و تربیت اور دیکھ بھال میں والدین کے شانہ بشانہ

اولاد کی تعلیم و تربیت میں بیوہ و مطلقہ خواتین کاساتھ دینا

مطلقہ اور بیوہ خواتین کو ہنرمند بناکر خود کفیل کرنا

بے سہارا بزرگوں کے لیے سہارا بننا

اگر کچھ نفسیاتی الجھنیں ہوں تو انہیں سلجھانا

٭ اس مشن اور تحریک کے لیے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال

بڑی عمر کی بے سہارا غیر شادی شدہ خواتین کے لیے خود کفالتی سلسلے

خواتین کو در پیش مشکلات میں ان کی قانونی رہ نمائی

ہم نشیں فاؤنڈیشن سے تعاون کیسے کریں ؟

٭نشریات کے شعبے کو مضبوط کر کے  ہم نشیں کے پروگرام ،کاز اور مشن کی ترویج میں شامل ہو کر

٭شعبہ ازدواجیات کی تشہیری مہم  میں حصہ لے کر

٭ہنر مندی کا شعبہ مضبوط کر کے خود داری اور خود انحصاری کے ساتھ دوسروں کو جینے میں مدد دے کر

اگر آپ ہم نشیں کے پروگرام اور مشن سے متفق ہیں تو آپ  بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں   

٭  بے سہارا خواتین کے لیے کفالت  پروگرام میں شامل ہو کر

٭ یتیم بچوں کے لیے تعلیمی تربیتی سلسلے میں حصے داری کے ذریعے

یہ رابطہ فارم ہے اسے ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اس کو پُر کے ہمیں بھیج دیجیے ۔جس شعبے سے متعلق آپ کی صلاحیتیں بروئے کار لائی جاسکیں گی اس شعبے کے ذمے دار آپ سے خود رابطہ کریں گے ۔ اور آپ کی قابلیت و صلاحیت سے استفادہ کریں گے ۔ ان شاء اللہ قابل عمل آئیڈیاز کے ساتھ آپ کو ہم نشیں پلیٹ فارم ہمیشہ مرحبا کہے گا

آئیے اس مشن کا حصہ بنیے !

اپنی بیش بہا خداداد صلاحیت،پاکیزہ اموال اور ہنر کے ساتھ اس کار خیر میں شامل ہوں

قلم کی صورت میں الفاظ کے ذریعے
آواز کی صورت میں کونسلنگ کے ذریعے
مال اور دیگر وسائل سے امداد کے ذریعے

مزید تفصیلات اور مشاورت کے لیے رابطہ کیجیے